ابنا: بنگلہ دیش میں 2 روز قبل گرنے والی عمارت میں ہلاکتوں کی تعداد273 ہوگئی ہے۔بنگلہ دیش میں امدادی ٹیمیں آج تیسرے روز بھی دارالحکومت ڈھاکا کے نواح میں گرنے والی آٹھ منزلہ عمارت کے ملبے سے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کررہی ہیں۔ بری ،بحری اور فضائی افواج اور پولیس کے اہلکار، فائر بریگیڈ کے کارکنوں کے ساتھ مل کر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ ملبے سے اب تک تقریباً 2ہزار افراد کو زندہ نکالا جا چکا ہے۔ زخمیوں کی تعداد بھی تقریباً دو ہزار بتائی جا رہی ہے۔ غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی یہ عمارت بدھ کی صبح گر کر گئی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲